بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی

کراچی (ویب ڈیسک) سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا جس کے دوران 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں 514 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 47 ہزار 871 پوائنٹس پر آ گیا۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ  میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، کاروبار کے دوران ڈالر مہنگا ہو کر 288 روپے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔