بھارت میں دن بہ دن بڑھتی جنسی زیادتی کے واقعات کی وجہ سے والدین کے علاوہ اساتذہ نے بھی بچوں کو اچھے برے میں تمیز سکھانے کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔
بھارت میں ایک اسکول ٹیچر کی بچوں کو اگاہی دینے والی وڈیو بہت وائرل ہورہی ہے جس میں وہ گاؤں کے بچوں کو گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ کی تعلیم دیتی دیکھائی دے رہی ہیں۔
بھارت کے دیہی اور پسماندہ علاقوں کے بچے اب بھی اس علم سے محروم ہیں۔
دور دراز علاقوں میں اسمارٹ فون کے ذریعے یہ وڈیو ان بچوں کو اس سماجی برائی سے آگاہ کرنے میں مدد دے گی۔
ٹویٹر پر وائرل وڈیو میں ٹیچرعملی طور پر بچوں کو اچھے ٹچ اور برے ٹچ کی وضاحت کرتی دیکھائی دیتی ہیں۔
ٹیچر وڈیو میں ناصرف ایک ایک کرکے گاؤں کے ہر بچے کو برے ٹچ کا فرق سمجھا رہی ہیں بلکہ اپنی طرف بڑھنے والے بُرے ہاتھوں کو کیسے جھڑکنا ہے وہ بھی سمجھا رہی ہیں ۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کوخوب سراہا ہے۔
This teacher deserves to get famous 👏
This should be replicated in all schools across India.
Share it as much as you can. pic.twitter.com/n5dx90aQm0
— Roshan Rai (@RoshanKrRaii) August 8, 2023
اس پوسٹ پر بڑی تعداد میں ردعمل دیتے ہوئے صارفین نے ویڈیو کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی تعلیم چھوٹے بچوں کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔
ایک اور ایکس صارف نے کہا کہ ’گڈ ٹچ بیڈ ٹچ‘ والدین کو خود ہی سکھانا چاہیے تاکہ معاشرے سے برائی کا خاتمہ ہو۔









