بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی قیادت کا ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی قیادت کی جانب سے ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے صدر پاکستان عارف علوی کے نام لکھے گئے خط میں ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے پر گہرے دکھ اور افسوں کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی ہے۔