کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ملک میں آج بھی سونے کی قیمتوں میں 150 روپے کی کمی آگئی، گزشتہ روز اتنے ہی روپے کا اضافہ ہوا تھا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 32 ہزار روپے ہوگیا۔اسی طرح عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 9 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 895 ڈالر فی اونس ہے۔
سونا مسلسل سستا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
