نئی دہلی :بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت بی جے پی نے اپوزیشن کی طرف سے پیش کی گئی عدم اعتماد کی تحریک ناکام بنا دی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی نے پارلیمنٹ میں تین روز سے جاری بحث کے بعد شعلہ بیاں تقریر کی۔ایوانِ زیریں کے سپیکر نے عدم اعتماد کی تحریک میں آواز کے ذریعے ووٹنگ کروائی جس کے بعد کانگریس کے رہنما راہُل گاندھی سمیت اپوزیشن کے ممبران واک آؤٹ کر گئے۔ واک آوٹ کرنے کے کچھ ہی دیر بعد ایوان زیریں کے اسپیکر کی جانب سے بلائے گئے صوتی ووٹ میں یہ تحریک ناکام قرار دی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کانگریس اور بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) نے منی پور معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے خلاف لوک سبھا میں عدم اعتماد کی تحریک لانے کے لیے نوٹس جمع کرائے جنہیں منظور کر لیا گیاتھا









