بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کافی میں یہ اجزاء ملائیں وزن تیزی سے گھٹائیں

دنیا بھر میں جو تین مشروبات کثرت سے استعمال کئے جاتے ہیں ان میں پانی ،چائے اور کافی شامل ہے ۔ کا فی کا شمار ان مشروبات میں ہوتا ہے جسے گرم اور ٹھنڈا دونوں صورتوں میں استعمال کیا جاتاہے۔ اس میں کیفین وافر مقدار میں پائی جاتی ہے۔کافی میں کئی صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں جیسے اینٹی آکسیڈینٹ ، منرلز اور کئی مرکبات جو جسم کے مدافعتی نظام کو بہتر بنا کر مجموعی صحت پرمثبت اثر ڈالتے ہیں۔کافی میں میگنیشییم اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے ،جو جسم کو انسولین کے استعمال میں مدد کرتا ہے،اور خون میں شوگر کی سطح کو منظم کرکے آپ کو میٹھے کھانوں اور بے وقت کی بھوک سے بچاتا ہے ۔ جبکہ اس میں موجود کیفین جسم کی چربی کے خلیوں کو توڑنے اور اسے بطور ایندھن استعمال کرنے میں مدد کرتی ہے اس طرح یہ وزن کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔تاہم اگر آپ کافی میں صرف یہ تین قدرتی اجزا ملاکراستعمال کریں تو آپ تیزی سے وزن کم کرسکتے ہیں ان اجزاء میں ناریل کاتیل، دارچینی اور شہد شامل ہیں۔پہلے ان تینوں اجزاء کو ملا کر ایک مرکب تیارکر لیں اس کے لئے ایک چائے کا چمچ پسی دارچینی، تین چوتھائی کپ ناریل کا تیل اور آدھا کپ شہد۔ ان تینوں اجزاء کو کسی پیالی میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں پھر اسے کسی جار میں ڈال کر محفوظ کر لیں۔ صبح گرم کافی کے کپ میں اس مرکب کے ایک یا دو چمچ ڈال اچھی ملائیں پی لیں۔ اس کا روز استعمال وزن تیزی سے کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔