مکہ مکرمہ میں گزشتہ جمعے کی نماز کے دوران امام کعبہ شیخ ماہر المعیقلی کی طبیعت اچانک زیادہ خراب ہوگئی تھی تاہم اب وہ بالکل ٹھیک ہیں۔
ادارہ مذہبی امور برائے مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک بیان میں لکھا گیا ہے کہ شیخ ماہر المعیقلی خیریت سے ہیں۔
بیان میں لکھا ہے کہ امام کعبہ بلڈ پریشر میں اچانک کمی آنے کی وجہ سے نمازِ جمعہ مکمل نہیں کروا سکے تھے۔
News: Sheikh Maher Al Muayqali is in good health.
Due to a sudden drop in pressure, he was unable to continue the Friday Prayers.
We ask Allah to protect the Imaams of the Haramain and protect Masjid Al Haram pic.twitter.com/OFlQbGgup0
— 𝗛𝗮𝗿𝗮𝗺𝗮𝗶𝗻 (@HaramainInfo) August 11, 2023
ادارہ مذہبی امور برائے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے امام کعبہ کی صحت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے ان کی اور مسجد الحرام کی حفاظت کے لیے دعا بھی کی۔
مسجد الحرام کے امام اور دیگر عہدیداران ایک روز قبل شیخ ماہر سے ان کی رہائش گاہ پر خیریت دریافت کرنے بھی گئے۔
Imaams and officials of Masjid Al Haram visited Sheikh Maher Al Muayqali at his residence this evening pic.twitter.com/a3hYKsndNu
— 𝗛𝗮𝗿𝗮𝗺𝗮𝗶𝗻 (@HaramainInfo) August 12, 2023
یاد رہے کہ امام کعبہ شیخ ماہر المعیقلی نے جب نمازِ جمعہ کی امامت شروع کی تو سورۃ فاتحہ پڑھتے ہوئے بلڈ پریشر میں اچانک کمی آنے کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی۔
جس کے بعد پہلی صف میں موجود امام و خطیبِ حرم شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے آگے بڑھ کر جمعے کی نماز مکمل کروائی تھی۔









