بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مصرکے مقبول ترین معالج مریضہ کا معائنہ کرتے ہوئے انتقال کرگئے

مصرمیں ایک مریضہ کے معائنے کے دوران ڈاکٹرکی موت نے افسوس کی لہردوڑا دی ہے۔

العریبیہ میں شائع رپورٹ کے مطابق شمالی مصرمیں غربیہ گورنری کے شہر طنطا میں پیش آنے والے اس واقعہ کے بعدعلاقے میں سوگ کا سماں ہے۔ کیونکہ ماہرآنکولوجسٹ ڈاکٹر ایہاب الشیخ اس گورنری کے مقبول ترین ڈاکٹر تھے۔

اتوار کی شام چل بسنے والے ڈاکٹر اہلخانہ کی درخواست پر مریضہ کے گھرپراس کا معائنہ کرنے آئے تھے کیونکہ خاتون ان کے نجی کلینک جانے کے قابل نہیں تھی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ڈاکٹر پرعارضہ قلب نے اچانک اور جان لیوا وارکیا جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر عوام میں مقبول ڈاکٹر ایہاب کی وفات پرافسوس کا اظہارکیاجارہا ہے۔