افغانستان میں دھماکا، 3 افراد ہلاک افغانستان کے صوبے خوست میں دھماکا ہوا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ دھماکا خوست شہر کے ایک ہوٹل میں ہوا۔