بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

‘عمران خان نے میڈیا کو جھوٹ، فریب اور کردار کشی کی سیاست کے لیے استعمال کیا ‘شہباز شریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے میڈیا کو جھوٹ، فریب اور کردار کشی کی سیاست کے لیے استعمال کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے لکھا ہے کہ میڈیا پر عمران خان کا غصہ قابل فہم ہے  کیونکہ اس نے میڈیا کو جھوٹ، فریب اور کردار کشی کی سیاست کے لیے استعمال کیا ہے۔

جاری کردہ پیغام میں شہباز شریف نے لکھا کہ جب وہی میڈیا اسے آئینہ دکھا رہا ہے تو وہ اس کے خلاف ہو گیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ فاشسٹوں کا برتاؤ ایسا ہے اور چاہتے ہیں کہ سب کچھ لائن میں آجائے۔