بھارتی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے شوہر و بالی وڈ اداکار رنبیر کپور سے اپنی زندگی کی پہلی ملاقات کے بارے میں بتادیا۔
حال ہی میں اپنی ہالی وڈ فلم ‘ہرٹ آف اسٹون’ کی تشہیر کے سلسلے میں دیے گئے اپنے ایک انٹرویو کے دوران عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا کہ ’ان کی رنبیر کپور سے پہلی ملاقات بھارتی معروف فلمساز سنجے لیلہ بھنسالی کے فلم سیٹ پر ہوئی۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’انہوں نے 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بلیک‘ کیلئے آڈیشن دیا تھا جو اداکارہ رانی مکھرجی کے بچپن کا کردار تھا لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکیں لہٰذا کردار کسی اور کو ملا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’ان کو اس فلم میں اداکاری کا موقع تو نہیں ملا لیکن اسی سیٹ پر ان کی ملاقات اپنے شوہر رنبیر کپور سے ہوئی تھے ‘۔
واضح رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے 14 اپریل 2022کو ایک گھریلو تقریب میں شادی کی تھی جن سے انکی بیٹی راہا 2نومبر 2022کو پیدا ہوئی تھیں۔









