بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی سے گوادر جانے والی بس کھائی میں جا گری، 3 افراد جاں بحق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی سے گوادر جانے والی بس کھائی میں جا گری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بس کے کھائی میں گرنے سے 3افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔

رسیکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کوسٹل ہائی وے پر کنڈ ملیر کے قریب پیش آیا تاہم جاں بحق تینوں افراد کو ڈسٹرکٹ اسپتال اوتھل پہنچا دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ زخمی کی حالت سیریس ہونے کی وجہ سے انکو کراچی منتقل کردیا گیا ہے

واضح رہے کہ دنیا  بھرمیں ٹریفک حادثے انسانی جانوں کے لیے ایک بڑے خطرے کے طور پر سامنے آ رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال لاکھوں افراد ٹریفک حادثات کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

ایک عالمی تحقیقاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں ہلاکتوں کا باعث بننے والے پچاس عوامل اوربیماریوں میں ٹریفک حادثات پندرہویں نمبر پر ہیں۔

 پاکستان میں ایڈز، ناقص خوراک،  مرگی، تشدد کئی قسم کے سرطان اور خود کشیوں کی وجہ سے انفرادی طور پر ہونے والی اموات سے ٹریفک حادثات میں مرنے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ٹریفک حادثات موٹر سائیکل سواروں آٹو رکشا والوں اور موٹر کاروں اور وینز چلانے والوں کو پیش آئے اس کے بعد بسوں اور ٹرکوں کے حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔