بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک انصاف کا جڑانوالہ واقعہ پر اظہار تشویش

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جڑانوالہ میں مسیحی عبادت گاہ پر حملے اورعلاقے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تدارک کا معاملہ،
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جڑانوالہ میں پیش آنے والے واقعات پر نہایت تشویش اور افسوس کا اظہارکیا گیا۔
ترجمان تحریک انصاف کے مطابق مقامی انتظامیہ ، پولیس اور حکومتی مشینری کیجانب سے امنِ عامہ کی صورتحال بررقرار رکھنے میں ناکامی کی شدید مذمت کی گئی ۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نہایت حساس نوعیت کے معاملے پر ریاستی و حکومتی مشینری کی مجرمانہ ناکامی قابلِ مذمت ہے،
رنگ ، نسل، جنس، مذہب کے امتیاز کے بغیر شہریوں کے جان و مال کی سلامتی کا تحفظ ریاست کا بنیادی فریضہ ہے،
اسلام امن و آشتی کا دین، دستور اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادیوں کا ضامن ہے،
تخلیقِ پاکستان سے تعمیرِ پاکستان تک کے ہر مرحلے میں ہماری اقلیتوں نے نہایت گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں،
ریاستی مشینری کی جانب سے دستور سے انحراف شہریوں کے مابین لاقانونیت اور نظامِ عدل کی بےتوقیری کی صورت میں ظاہر ہو رہاہے،
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب کی نالائق اور نااہل حکومت جڑانوالہ میں پیش آنے والے واقعات کی تمام پہلوؤں سے تحقیق کرے اور پُر تشدد کارروائیوں کے ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کو حرکت میں لائے۔