صنعا(ممتازنیوز) یمن کے علاقے دار سعد میں شہری نے اہم سڑک پر راہگیروں کے سامنے جھگڑے کے دوران اپنی بیوی کے ساتھ دستی بم سے خود کو بھی اڑا لیا۔
اس اقدام کےبعد یمن کے سکیورٹی ذرائع نے 29 سالہ شوہر اور 30 سالہ بیوی کی موت کی تصدیق کی۔ مقامی ذرائع کے مطابق میاں بیوی کے درمیان طویل عرصے سے لڑائی جھگڑے رہتے تھے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق یمنی شہری سے کچھ عرصہ قبل بیوی ناراض ہوکر چلی گئی، جس کا اس کو رنج تھا اور اسی مقصد کے تحت شوہر نے اصرار کر کے اسے عوامی مقام پر ملنے پر آمادہ کیا۔ .
عرب سوشل میڈیا پر اس واقعے کا ایک ویڈیو کلپ گردش کر رہا ہے جس میں پہلے بیوی کو بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے، لیکن شوہر نے تعاقب کرتے ہوئے اسے پکڑ لیا۔ اسی دوران کچھ لوگوں نے اسے بچانے کے لیے مداخلت کرنے کی کوشش کی، لیکن اس کے ساتھ ہی اس نے بم سے خود کو اور بیوی کو اڑا دیا









