بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بحیرہ اوقیانوس : تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے خواتین و بچوں سمیت 63افراد ہلاک

پرتگال(مانیٹرنگ ڈیسک)سینی گال سے سپین جاتے ہوئے پناہ گزینوں کی کشتی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت 63افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 38کو بچا لیاگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افسوس ناک واقعہ بحیرہ اوقیانوس کے جزیرے کیپ وردے کے ساحل پر پیش آیا جہاں درجنوں افراد سے بھری کشتی پانی میں ڈوب گئی۔

مقامی میڈیا کاکہنا ہے کہ یہ تارکین وطن ایک ماہ قبل عام طرز کی کشتی میں مغربی افریقا کے ملک سینیگال سے روانہ ہوئے تھے جس میں تقریباً 100 افراد سوار تھے،کشتی ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عمل شروع کیا گیا۔