نئی دہلی(ممتازرپورٹ) بھارت نے وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ دورہ مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی مرکز کے تحت علاقے(مقبوضہ جموں وکشمیر) میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر ہمسایہ ملک کو بات کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان آریندم بگچی نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ بہت کامیاب رہا،لوگوں کی طرف سے ان کیا گیا استقبال اور دورے کے دوران شروع کئے گئے منصوبے واضح ہیں۔اس سوال پر کیا پاکستان میں نئی حکومت قائم ہونے کے بعد بھارت پاکستان کے ساتھ مذاکرات بحال کرنا چاہے گا ؟ترجمان نے کہاکہ ہمارے اس موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی کہ دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان کسی بھی بات چیت کے لئے دہشت گردی سے پاک فضا کا قائم ہونا انتہائی ضروری ہے۔
مقبوضہ کشمیرمیں جوکچھ ہورہا،پاکستان کےاس پر بات کرنے کا کوئی جواز نہیں ،بھارتی کی روایتی ہٹ دھرمی
