بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برطانوی تاریخ کے سب سے بڑے ’سیریل چائلڈ کلر‘ کیس کا فیصلہ آگیا

برطانیہ کی تاریخ کے سب سے بڑے سریل چائلڈ کلرکیس کا فیصلہ آگیا۔ برطانوی نرس 33 سالہ لوسی لیٹبی کو سات نوزائیدہ بچوں کے قتل کی مجرمہ قرار دیا گیا ہے۔

عدالت نے لوسی کواسپتال میں سات بچوں کو قتل کرنے اور دیگرچھ کو قتل کرنے کی کوشش کے جرم میں مجرم قرار دے دیا۔

نرس نومولود بچوں کے پیٹ میں خون اورہوا کے انجکشن لگا کر، زیادہ دودھ پلا کر، ان پر جسمانی تشدد کرکے انہیں انسولین کا زہر دے کر قتل کرتی تھی۔

لوسی لیٹبی نائٹ شفٹ میں نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کے یونٹ میں کام کرتی تھیں۔

لوسی لیٹبی نے کاؤنٹی آف چیسٹر اسپتال میں 2015اور2016 کے دوران نومولود بچوں کو قتل کیا تھا۔

لوسی نے اپنے نوٹس میں لکھا میں ان بچوں کی نگہداشت نہیں کر سکتی تھی۔