کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں خاتون سمیت 2افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مریضوں میں 22 سالہ میر حمزہ کو 2 روز قبل ناک منہ سے خون آنے کی شکایت پر فاطمہ جناح ہسپتال لایا گیا تھا، متاثر مریض ڈرائیور ہے جس کا تعلق کوئٹہ سے ہےجبکہ دوسری مریضہ 30 سالہ نصیبہ کا تعلق بلوچستان کے ضلع لورالائی سے ہے۔
رواں سال کانگو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 33 ہوگئی جن میں سے 10 جاں بحق ہوئے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ ملک میں عید الضحیٰ سے قبل بھی کانگو وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظراین آئی ایچ نے متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں کو ہدایت نامہ بھجوایا تھا کہ کانگو وائرس بارے ہدایت نامہ قومی ادارہ صحت کے ماہرین کا تیار کردہ ہے۔جس کا مقصد شہریوں و طبی ماہرین کو کانگو بارے معلومات فراہم کرنا تھا۔









