انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے خاموشی کے ساتھ ایک بڑی اور منفرد تبدیلی کردی۔
رواں سال مئی میں سامنے آنے والا فیچر جس میں کسی بھی بھیجے گئے پیغام میں غلطی کے سبب 15 منٹ کے اندر اسے درست کرنے یا مزید الفاظ کا اضافہ کرنے کا فیچر سامنے آیا تھا۔
تاہم اس فیچر میں صرف ٹیکسٹ میسجز کو ایڈٹ کرنا ممکن تھا، فوٹوز، آڈیو یا ویڈیو کے کیپشن کو ایڈٹ نہیں کیا جا سکتا تھا۔لیکن اب اس نئے فیچر سے یہ مسئلہ بھی حل کردیا گیا ہے۔
صارفین اس نئے فیچر کی مدد سے اب میڈیا فائلز کے کیپشن میسج کو بھی ایڈٹ کر سکیں گے۔
یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔
اس کو استعمال کرنے کے لیے تصاویر، ویڈیوز یا دیگر فائلز کو بھیج کر 15 منٹ کے اندر ان کے کیپشن کو ایڈٹ کرنا ہوگا۔
اس نئی تبدیلی سے واٹس ایپ صارفین کو میڈیا فائلز والے میسج بھیجنے کے بعد ان کے کیپشن میں موجود غلطیوں کو درست کرنے کا موقع مل سکے گا۔
اگر ایپ اپ ڈیٹ کرنے کے باوجود ابھی میڈیا فائلز والے میسجز کے کیپشن کے ایڈٹ کا آپشن نظر نہیں آرہا تو کچھ انتظار کرلیں، آئندہ چند دن میں یہ فیچر تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔









