بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جدہ ، سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی اجازت سےکل رات ”پاک سعودی نائٹ“ منائی جائے گی

جدہ (ممتازنیوز) سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی اجازت سے جد ہ میں کل رات 9 بجے”پاک سعودی نائٹ“کا شاندار پروگرام ہوگا جس میں سعودی اور پاکستان سے آئے ہوئے فنکار حصہ لینگے۔ پروگرام کی آرگنائز اور جنرل انٹرٹٰنمنٹ اتھارٹی کی مشیر ر نوشین وسیم نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد پاکستانیووں کو راغب کرنا ہے کہ وہ پاکستان زیادہ سے زیادہ ذرمبادلہ بھیجیں اس سلسلے میں ایک مقامی سیمی بنک اس پروگرام میں تعاون کررہا ہے نوشین وسیم نے بتایا کہ پروگرام پاکستانی کمیونٹی اور انکے اہل خانہ کی بڑی تعداد متوقع ہے۔ انہوں نے کہا اس پروگرام کی اجاز ت خصوصی طور پر سعودی عرب کی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے دی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو معیشت کی درستگی کیلئے ذرمبادلہ کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری پیدائش پاکستان کی ہے اسلئے مجھ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ میں پاکستان کیلئے جو ممکن ہے کرسکوں۔ پاکستان سعودی عرب کا قریب ترین دوست ہے۔