سپریم کورٹ نے پانامہ والیم 10 سے متعلق براڈ شیٹ کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔
براڈشیٹ کمپنی کی پانامہ جے آئی ٹی کے والیم 10 تک رسائی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔
جسٹس اطہرمن اللّٰہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی ثالثی کے لیے والیم 10 کھولنے کا کہا گیا تھا، ثالثی کا عمل ہو چکا ہے اب یہ درخواست غیر مؤثر ہو چکی ہے۔








