مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن بٹگرام چیئرلفٹ میں پھنسے چھ بچوں سمیت 8 افراد کی خیریت کے لئے دعا گو ہیں۔
ن لیگی رہنما مریم نواز نے پاک فوج پر بھروسہ رکھتے ہوئے دعا کی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ ٹیم پر مکمل بھروسہ رکھتے ہیں کہ وہ بٹگرام چیئر لفٹ میں پھنسے بچوں اور ان کے اساتذہ کو باخیریت ریسکیو کرلیں گے۔
We pray to Allah and put our faith in the professional teams gearing up to rescue the children and their teacher stuck in Battagram chairlift. Hoping everyone is united with their loved ones soon. Everyone, pls say a prayer.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 22, 2023
انہوں نے مزید لکھا کہ ’امید ہے کہ سب جلد اپنے پیاروں سے ملیں گے ان کے ساتھ ہوں گے، تمام لوگ انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں‘۔
دوسری جانب سابق وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے بھی پاک فوج پر مکمل یقین رکھتے ہوئے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے یقین ہے کہ آرمی کا ہیلی کاپٹر جو چیئر لفٹ کیبل میں پھنسے ہوئے 6 بچوں سمیت 8 لوگوں کی امداد کے لیے بٹگرام روانہ ہوا ہے وہ انہیں ریسکیو کرلے گا، ان متاثرین کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور ان کی خیریت کے لئے پُرامید رہیں‘۔
I believe an army helicopter has flown to Battagram to aid in the rescue operation for the eight stranded people , including six children stranded in the chairlift cable breakdown. Let's keep our prayers going and hopes high for a safe and successful rescue operation! 🤲… pic.twitter.com/IRLURJGffG
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) August 22, 2023









