کراچی: پولیس کارکردگی سے مایوس کراچی کے شہری چھینے جانے والی موٹر سائیکلیں خود برآمد کرنے لگے ملیر کے علاقے سے اسلحے کےزورپر چھینی جانے والے موٹر سائیکل متاثرہ شہری نے ٹریکر کمپنی کی مدد سے خود حب کے علاقے سے برآمد کرلی۔
چھینے والے والی موٹر سائیکل کے پارٹس فروخت کرنے کے لیے کھولے جا رہے تھے ۔
تفصیلات کے مطابق پیرکوملیر سٹی تھانے کی حدود میں نامعلوم ملزمان شہری سےاس کی موٹر سائیکل چھین کرفرارہوگئے تھے،متاثرہ شہری نے ٹریکر کمپنی کی مدد سے موٹر سائیکل کی تلاش شروع کردی نامعلوم مسلح چھینے والی موٹ سائیکل حب لیکر فرار ہو گئے تھے۔
متاثرہ شہری ٹریکر کمپنی کی مدد سے پولیس کے ہمراہ حب چوک الامارت سٹی کے قریب ایک کمپاؤنڈ سے اپنی موٹر سائیکل برآمد کرلی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
کراچی حدود سے گن پوائنٹ پر چھینا گیا موٹرسائیکل بلوچستان کے شہر حب سے شہری نے ٹریکر کمپنی کی مدد سے خود ہی برآمد کروالیا۔کراچی کے شہری نے ٹریکر کمپنی کے ذریعے اپنی مدد آپ اپنا قیمتی موٹرسائیکل حب شہر سے حب پولیس کے مدد سے برآمد کروایا جہاں ایرانی ڈیزل کے منی ڈپو میں موٹرسائیکل کے… pic.twitter.com/orKVY64i4t
— عمیر (آزاد پنچھی) 🇵🇰 (@Ommiyar) August 22, 2023
ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہےکہ چھینی جانے والی موٹر سائیکل کے ایک کمپاؤنڈ میں پارٹس کھولے جا رہے تھے متاثرہ شہری نے پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر موٹر سائیکل کو پارٹس کی شکل میں فروخت کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
موٹر سائیکل کے پارٹس کھولتے ہوئے 2ملزمان بھی موقع پر سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ۔ متاثرہ شہری کی جانب سے گرفتارملزمان کو تھپڑ بھی مارے گئے ، کمپاؤنڈ سے ایک مشکوک گاڑی بھی کھڑی ہوئی پائی گئی۔
پولیس نے موقع پرسے گرفتار ملزمان اورمشکوک گاڑی کو اپنی تحویل میں لیکرمتعلقہ تھانے منتقل کردیا بتایا جا رہا ہےکہ جس کمپاؤنڈ سے متاثرہ شہری کی موٹرسائیکل برآمدکی گئی وہ کمپاؤنڈ ایرانی ڈیزل کا ڈپو ہے۔
ایس ایچ او ملیر سٹی عبدالستار نے بتایا کہ موٹر سائیکل چھینے جانے کی واردات پیر کو کوئی تھی اور موٹر سائیکل کی تلاش میں پولیس کراچی کے باڈرتک متاثرہ شہری کے ساتھ تھی لیکن موٹرسائیکل کراچی کے باہر چلی گئی تھی۔
ملیر سٹی ڈیلکس بیٹری کے سامنے سے ڈاکو بندوق کے زور پر موٹر سائیکل چھین کر روانہ ہوگئے مگر ہمت مرداں مدد خدا حاجی نسیم صاحب اور لڑکوں نے ٹریکر کے ذریعے حب چوکی پہنچے، حب چوکی پولیس اور مولانا عبدالکریم شاکر صاحب کی مدد سے موٹر ساٸیکل برآمد کرلی اور ملزمان گرفتار ہوگئے ہیں pic.twitter.com/PPhLj1fMhH
— ارحم احمد (@arhum_ahmad) August 21, 2023
انھوں نے بتایا کہ موٹرسائیکل اسی شہری کی تھی جن کی بیٹری کی دکان پرچند ماہ قبل ڈکیتی کی نیت سے ڈکیت داخل ہوئے تھے اور دکانداروں کی جانب سے ڈکیتوں پر فائرنگ کی گئی تھی جس میں ایک ڈکیت موقع پر ہلاک ہو گیا تھا جبکہ اس کے 3 ساتھی فرارہوگئے تھے اوربعدازاں ایک ڈکیت کوزخمی حالت میں جناح اسپتال سے گرفتارکرلیا گیا تھا ۔









