بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے کیخلاف عوام سراپا احتجاج

اسسٹنٹ کمشنراور ایس ڈی اوواپڈا کویاداشتیں پیش کی گئیں
جنڈ:بجلی بلوں میں ظالمانہ خودساختہ اضافہ اور ہوشربا مہنگائی کیخلاف جنڈشہرمیں سول سوسائٹیزکی جانب سے شدید احتجاج کیاگیااحتجاجی ریلی خمینی چوک سےشروع ہوکرایس ڈی او واپڈاکے آفس تک اورپھراسسٹنٹ کمشنر کےآفس تک گئی ریلی میں عوام نے بھرپور شرکت کی اورنگراں حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ مہنگائی سے پسی عوام کے حال پررحم کریں اور بلوں سے خودساختہ ٹیکسز کوختم کیاجائےاس موقع پرملک امان اللہ خان بندیال چیف کوآرڈینیٹر ضلع اٹک پی این پی۔ملک غلام شاہ صدرانجمن تاجران جنڈ . ملک شوکت پرویز ۔ ملک عبدالحفیظ ۔راشدعمران۔صفدرشاہ ودیگران نے ایک یاداشت اسسٹنٹ کمشنرجنڈ اورایس ڈی او واپڈاجنڈکو پیش کی جس پرہردوافسران نے یاداشتں اعلٰی حکام تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی احتجاج میں سکیورٹی کیلئے ایس ایچ او قاضی فیصل منظور کی زیرنگرانی بہترین اقدامات کیے گئے نیشنل پریس کلب جنڈ کےسرپرست اعلیٰ محمدحفیظ نقشبندی۔چیئرمین صادق قریشی۔صدرنسیم گل خٹک۔سیئنرنائب صدرقاضی فخرعالم۔جنرل سیکرٹری شہزادقمرشاکر۔سیکرٹری اطلاعات خالدعمران۔سیکرٹری فنانس ملک غضنفر . ندیم خان بھی شریک ہوئے