وزیرآباد:(ایوب چوہان) وزیرآباد کے علاقہ گکھڑ میں نامعلوم افراد نوٹوں کی بھری بوری کو آگ لگا کر پھینک گئے ،نوٹوں کی بھری بوری پاکستانی کرنسی کی ہے جس میں ہزار، پانچ سو اور پانچ ہزار روپے کے نوٹ شامل ہیں نوٹ اصلی ہیں ۔
مقامی پولیس نے باقاعدہ تصدیق کر دی اور رپورٹ درج کر لی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوٹ کیوں جلائے گئے در پردہ کیا معاملات ہیں حقائق کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے ،بہت جلد حقائق سامنے لے آئیں گے جلائے گئے ۔
پاکستانی روپے گکھڑ کے مقامی قبرستان نورا کوٹ روڈ سے برآمد ہوے ہیں۔
وزیرآباد:نامعلوم افراد نوٹوں کی بھری بوری کو آگ لگا کر پھینک گئے








