بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 چیئر لفٹ میں پھنسے 3 بچے نمایاں نمبر لے کر نویں جماعت میں کامیاب

بٹگرام: ایک طرف جہاں بٹگرام میں چیئر لفٹ میں پھنسے بچوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، وہیں اس حوالے سے خوشخبری آئی ہے کہ لفٹ میں پھنسے تین بچے نویں جماعت میں نمایاں نمبر لے کر پاس ہوگئے ۔
خیبرپختونخوا میں آج میٹرک کے امتحانات کے نتائج بھی جاری ہوئے ہیں، جن میں تینوں طالب علموں نے نمایاں کامیابی حاصل کی ۔
چیئر لفٹ میں پھنسے عطاء اللہ ولد کفایت اللہ نے 442 نمبر حاصل کیے، اسامہ ولد محمد شریف 391 نمبر لے کر کامیاب ہوئے اور بلال محمد 412 نمبر لے کر پاس ہوئے۔
خیال رہے کہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے کیبل کار میں پھنسے آٹھ افراد میں سے 4 کو بچا لیا ہے۔ ریسکیو آپریشن میں 3 ہیلی کاپٹر میں حصہ لے رہے ہیں۔

کمانڈوز نے ایک ’سلنگ آپریشن‘ کیا جس میں اسکول کے دو بچوں کو کیبل کار سے محفوظ فاصلے پر منڈلاتے ہیلی کاپٹر تک لے جایا گیا رہا تھا۔

ایس ایس جی کمانڈوز ہیلی کاپٹر سے ہارنیس کے زریعے کیبل کار تک پہنچے اور دونوں بچوں کو نکال پر ہیلی کاپٹر میں پہنچایا۔

چاروں بچوں کو زمین پر بحفاظت پہنچا دیا گیا ہے۔