بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

زرتاج گل کی رہائشگاہ پراینٹی کرپشن کا چھاپہ، گرفتاری عمل میں نہ آسکی

 لاہور: سابق وزیر مملکت و ایم این اے زرتاج گل کی گرفتاری کے لئے ان کی رہائش گاہ پر اینٹی کرپشن نے چھاپہ مارا مگر گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے سابق ایم این اے زرتاج گل کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی، شہری اسفند جنید کی جانب سے زرتاج گل اور ان کے شوہر ہمایوں اخوند کے خلاف کرپشن کے الزامات پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

زرتاج گل اور ان کے شوہر پر الزام ہے کہ انھوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں 10فیصد تک کمیشن لیا، شہری نے زرتاج گل کی جانب سے CD-iii اسکیموں میں گھپلوں کی نشاندہی کی تھی۔

اینٹی کرپشن ٹیم نے سابق وزیر مملکت زرتاج گل کی گرفتاری کیلئے ان کی رہائش گاہ پر گزشتہ روز چھاپہ مارا مگر زرتاج گل وزیر کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی۔