مسلمانوں کے لیے سب سے مقدس مقام، مکہ مکرمہ میں گزشتہ شب طوفان کے ساتھ شدید بارش ہوئی جس کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
حرمین کی ریکارڈنگز اور خبروں کے لیے سب سے بڑے آن لائن تصدیق شدہ ایکس پیج پر طوفانی بارش کے مختلف مناظر شیئر کیے گئے ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موسلادھار بارش کے باوجود عازمین عمرہ خانہ کعبہ کا طواف کرتے رہے۔
Heavy Thunderstorms at Masjid Al Haram in Makkah pic.twitter.com/ETXZKaRjCp
— 𝗛𝗮𝗿𝗮𝗺𝗮𝗶𝗻 (@HaramainInfo) August 22, 2023
مکہ مکرمہ میں موسلا دھار طوفانی بارش کے دوران مسجد الحرام میں ایمان افروز مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔
طوفانی بارش کے باوجود عازمین عمرہ طواف کرتے اور اللّٰہ تعالیٰ کی حمد وثناء بیان کر رہے ہیں۔
Rain at Masjid Al Haram pic.twitter.com/6Y43XYvxlT
— 𝗛𝗮𝗿𝗮𝗺𝗮𝗶𝗻 (@HaramainInfo) August 22, 2023
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طوفانی ہواؤں کے سبب اس دوران مسجد الحرام کے صحن میں مختلف اشیاء اڑ رہی ہیں اور صفائی پر مامور عملہ توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے فرش پر پھسل رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجد الحرام کے اطراف کی سڑکوں سمیت مکہ مکرمہ کے دیگر علاقے بھی زیر آب آ گئے ہیں۔
— 𝗛𝗮𝗿𝗮𝗺𝗮𝗶𝗻 (@HaramainInfo) August 22, 2023
ایک ویڈیو میں طوفانی بارش کے دوران مکہ ٹاور کے اوپر بجلی چمکتی ہوئی بھی دیکھ جا سکتی ہے۔
Spectacular view of the clock tower during the thunderstorms in Makkah Mukarramah today. #HaramainInfo pic.twitter.com/aPxuaX7nnX
— 𝗛𝗮𝗿𝗮𝗺𝗮𝗶𝗻 (@HaramainInfo) August 22, 2023
حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زائرین اور نمازیوں کی سہولت کے لیے مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر پانی کی فوری نکاسی اور فرش خشک کرنے کو یقینی بنایا گیا ہے۔









