بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان ’رادھے موہن‘ بن گئے ؟ نول سعید کی تصویر جاری

پاکستانی معرو ف و خوبرو اداکارہ نول سعید کی ایک تصویر میں ان کے پیچھے پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران  خان کو دیکھ کر سب ششدر رہ گئے۔

نول سعید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ آسمانی و سفید ٹاپ  کے ساتھ سیاہ ٹائڈز پہنی ہوئی ہیں اور کیمرے کی جانب پوز دیتے ہوئے مسکرا رہی ہیں۔

مذکورہ تصویر پر جہاں نول  سعیدکے مداح ان کے حسن کی تعریف کرتے نظر آئے، وہیں سب کی توجہ نول کے پیچھے کھڑا ایک شخص اپنی جانب مبذول کروانے میں بھی کامیاب رہا۔

دراصل اداکارہ کی تصویر میں ان کے پیچھے کھڑا شخص سوشل میڈیا صارفین کو عمران خان سے ملتا ہوا معلوم ہورہا ہے اور وہ اس قدر مشابہت کو دیکھ کر کافی حیران بھی ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ سیاہ لباس میں کھڑا شخص عمران خان سے مل رہا ہے، اگر عمران خان کو فلم تیرے نام میں سلمان خان کا کردار کرنے کا موقع ملتا تو وہ ایسے ہی دکھتے۔‘

اس کمنٹ پر نول سعید نے ردِ عمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’ بہت بہترین مشاہدہ کیا ہے، وہ یہ بات جان کر بے حد خوش ہونگے۔‘

اداکارہ کے پوسٹ پر ’کیا یہ عمران خان ، کیا یہ سلمان خان ہیں‘ جیسے سوال کرتے صارفین کے کمنٹس یہاں دیکھیں:

عمران خان ’رادھے موہن‘ بن گئے ؟ نول سعید کی تصویر جاری