بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فریدہ بہن جی کا نثار حسین راتھر کے انتقال پر اظہار تعزیت

سرینگر (ممتازنیوز)کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنما فریدہ بہن جی نے تحریک وحدت اسلامی کے سرپرست نثار حسین راتھر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ فریدہ بہن جی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ کہ نثار حسین راتھر کی جدوجہد آزادی میں خدمات ہمیشہ یا رکھی جائیں گی۔ انہوںنے کہا کہ نثار حسین راتھر علالت اور مشکلات و مصائب کے باوجود عزم و ہمت سے آخر دم تک تحریک آزادی کے ساتھ وابستہ رہے ۔ انہوںنے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
دریں اثنا فریدہ بہن جی نے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے رہنماﺅں مشتاق احمد وانی اور ڈاکٹر عبدالاعلیٰ کو بھی وفات کی برسیوں پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ مرحوم رہنما ﺅںکا تحریک آزادی میں ان تھک کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ مرحوم رہنماﺅں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ انہوںنے کہا کہ کشمیریوں کی عظیم قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور جموں وکشمیربھارت تسلط سے ایک روز ضرور آزاد ہوگا۔