غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی امریکا کے ملک میکسیکو کے اوکساکا ہائی وے پر بس اور ٹرالر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں درجنوں ہلاکتیں سامنے آئیں جبکہ ہائی وے پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوگئی۔
Over dozen killed in Mexico bus crash, several injured#Mexico #Accident pic.twitter.com/2ccKNB4YbR
— News18 (@CNNnews18) August 23, 2023
پیوبلا کے حکام میں بس حادثے میں ہلاک ہونے والی کی تعداد 16 بتائی گئی ہے جن میں 8 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی سامنے آئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید رنگ بس ہائی وے پر الٹی گری ہوئی ہے جبکہ ریسکیو ورکرز اور ہیوی مشینری سڑک پر مدد کیلئے موجود ہے۔









