بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر عارف علوی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط، الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے ملاقات کی دعوت

اسلام آباد(ممتاز نیوز )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے ملاقات کی دعوت دیدی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط تحریر کیا ہے،صدر نے الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو آج یا کل ملاقات کی دعوت دیدی،صدر کے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ 9اگست کو وزیراعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی تحلیل کی،الیکشن کی تاریخ اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ سے 90دن سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔