بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نجی فارماسوٹیکل کمپنی کی دوائی کا استعمال فوری روکنے کا حکم

اسلام آباد: چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب کے مطابق وزیرصحت جاوید اکرم کی فارماسیوٹیکل کمپنی کی تیارکردہ ریسوٹن دوائی کے مخصوص بیچ کا اسٹاک واپس منگوالیاگیاہے۔

نجی کمپنی کی دوائی ملاوٹ شدہ اورغیرمعیاری ہے۔

چیف ڈرگ کنٹرولر کے مطابق تمام فارمیسز، میڈیکل سٹور سٹاک کی فروخت فوری روکنے کے ساتھ ٹیبلٹ ریسوٹن کی دوائی فوری طور پر واپس منگوانے کا حکم دیا ہے۔

چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب کے مطابق دوائی کا استعمال مریضوں کے لیے جان لیوا ہوسکتاہے۔

وزیر صحت پنجاب کا موقف ہے کہ دوائی میں پیراسٹیامول کے چند ٹریسز پائے گئے جب کہ کمپنی انکی فیملی کی ہے۔

ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ بیرون ملک بھی ادویات کا اسٹاک واپس منگوایا جاتا ہے۔