بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قرآن پاک کی بےحرمتی :ترکیہ میں  ڈنمارک کے ناظم الامور کی دوبارہ طلبی

انقرہ: ترکیہ کی وزارت خارجہ نے قرآن پاک کی بےحرمتی پر ڈنمارک کے ناظم الامور کو دوبارہ طلب کرلیا۔

ترک وزارت خارجہ نے ان واقعات کی مذمت کی اور احتجاج کرتے ہوئے ان کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کا مطالبہ کیا۔

پیر کو بھی وزارت خارجہ نے ڈنمارک اور نیدرلینڈز کے سفارتکاروں کو طلب کیا تھا۔

حال ہی میں جمعہ کے روز نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں ترک سفارتخانے کے سامنے دائیں بازو کے کارکن نے قرآن مجید کی بےحرمتی کی تھی۔