بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  مبینہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، نگراں وزیر داخلہ کا گن مین زخمی

 

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مبینہ ڈکیٹی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے نگراں وزیر داخلہ کا ذاتی گن مین زخمی ہوگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کے علاقے سیکٹر جی 15 میں مبینہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

فائرنگ سے نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا ذاتی گن مین لال جان زخمی ہوگیا، جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔