بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انشورنس کمپنی سےمذاکرات کامیاب ، پختونخوامیں صحت کارڈ پروگرام بحال

پشاور: خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے صوبےمیں صحت کارڈ پروگرام بحال کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے نگران مشیر کے انشورنس کمپنی کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد صوبے بھر میں صحت کارڈ پروگرام بحال کر دیا گیا۔

نگران مشیر ڈاکٹر ریاض انور کے مطابق انشورنس کمپنی کو بقایہ جات کی ادائیگی ایک ہفتے میں کی جائے گی۔

انشورنس کمپنی نے صحت کارڈ سروس بحال کرنے کاا علامیہ جاری کردیا۔

انشورنس کمپنی کے خط کے مطابق 33 ارب سے زائد بقایاجات ہیں، وزیراعلیٰ اور نگران مشیر ڈاکٹر ریاض انور کی یقین دہانی پر سروسز دوبارہ شروع کررہے ہیں۔