واشنگٹن(ممتازنیوز) بلوچستا ن حب سے سابق ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے امریکن قونصلیٹ جنرل کے سیاسی اُمور کے مشیر مائیکل گبس (Micheal Gibbs)سے ملاقات کی ہے۔امریکن قونصلیٹ جنرل کے سیاسی اُمور کے مشیر سے ایک گھنٹے سے زائد کی ہونے والی ملاقات میں بلوچستان کے سیاسی اُمور سمیت دیگر مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر امریکن ڈپلومیٹ نے بلوچستان میں ترقی کے حوالے سے امکانات پر زور دیا سابق ایم این اے محمد اسلم بھوتانی نے یو ایس ایڈ کی جانب سے بلوچستان میں کئے گئے اقدامات پر اُنکا شکریہ ادا کیا ۔
محمد اسلم بھوتانی کی امریکن قونصلیٹ جنرل کے سیاسی اُمور کے مشیر مائیکل گبس سے ملاقات، بلوچستان کے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال








