بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ، رانا ثناا للہ کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر نیب اپیل مسترد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈٰیسک)سپریم کورٹ نے سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر نیب اپیل مسترد کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں رانا ثنا اللہ کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب اپیل پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس  عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی،نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ رانا ثنا اللہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات میں انکوائری ہو رہی تھی،رانا ثنا اللہ کیخلاف انکوائری لاہور ہائیکورٹ کالعدم قرار دے چکی ہے،سپریم کورٹ نے اپیل غیرموثر ہونے پر نیب اپیل خارج کردی۔