بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

‘پیروں کی حویلی کا جس نے نام بھی لیا اس کی خیر نہیں،ہم خود حفاظت کریں گے’، ڈاکوؤں کا کمسن ملازمہ ہلاکت کے معاملے پر دھمکی آمیز بیان

خیرپور (مانیٹرنگ ڈیسک)کچے کے ڈاکوؤں نے کمسن ملازمہ فاطمہ کے ورثا اور صحافیوں کو دھمکی دی ہےکہ پیروں کی  حویلی کا جس نے نام بھی لیا اس کی خیر نہیں،ہم حویلی کی خود حفاظت کریں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کمسن فاطمہ قتل کیس کے ملزمان کو بچانے کیلئے کچے کے ڈاکوؤں نے دھمکیاں دینی شروع کر دیں۔ ورثا اور صحافیوں کو  خطرناک ڈاکوؤں نے دھمکیوں والا ویڈیو پیغام بھیج دیا جس میں کہا گیا ہے کہ پیروں کی حویلی اور پیروں کا نام جس نے بھی لیا اس کی خیر نہیں۔ پیروں کی حویلی کی ہم خود حفاظت کریں گے۔ یہ دوسری جماعت کی دستگیر کے گدی نشینوں کو نشانہ بنانے کی سازش ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ڈاکووں نے ہاتھون میں جدید ہتھیار لے کر ویڈیو بنائیں اور ورثا کو مقدمے سے دستبردار ہونے کا کہا۔ جاں بحق فاطمہ کی ماں نے مقدمے میں ملزمہ حنا کے والد کو بھی نامزد کرنے کی درخواست دی ہے۔ ملزمہ حنا کے والد فیاض شاہ وائس چیئرمین رانی پور ہیں۔ پولیس نے دھمکیاں دینے پر 40 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔