بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سلمان خان کا اے آر رحمٰن کو” ایوریج گلوکار” کہتے ہوئے کام کرنیکی فرمائش،گلوکار نے کیا جواب دیا؟ویڈیو وائرل

مبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ انڈسٹری کی سیکڑوں فلموں کو اپنے گانوں سے شہرت اور کامیاب کروانے والے اے آر رحمٰن کو ایک بار سپر سٹار اداکار سلمان خان کے “ایوریج گلوکار” کہتے ہوئے اپنے لیے کام کرنے کی فرمائش کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ کے دور میں ایک بار گزرنے والا منظر سالہا سال کے لیے سوشل میڈیا  پر محفوظ ہو جاتا ہے اور کسی بھی وقت دوبارہ سے مقبول بھی ہو سکتا ہے۔بھارتی میڈیا پر 2014ء کے ایک ایونٹ سے اے آر رحمان اور سلمان خان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہے جس میں سلمان خان کو اے آر رحمٰن کو اوسط کمپوزر کہتے ہوئے اپنے لیے کام کرنے کی فرمائش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ” سلمان خان اے آر رحمٰن کو اوسط گلوکار کہنے کے بعد ہاتھ ملانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ اے آر رحمٰن نے جیب میں ہاتھ رکھ لیا، جس پر سلمان خان زبردستی گلوکار کا ہاتھ جیب سے باہر نکال کر پکڑ رہے ہیں۔ “بعد ازاں انٹرویو کے دوران اے آر رحمٰن کو سلمان خان کے اس رویئے پر جواب دیتے ہوئے دیکھا گیا۔گلوکار کا ایک صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ “اِنہیں (سلمان خان)کو میری پسند کی فلمیں بنانی ہوں گی، تب ہی میں ان کے ساتھ کام کروں گا۔”

یاد رہے کہ 2020 میں، اے آر رحمان نے انکشاف کیا تھا کہ” اُنہوں نے فلموں میں کام کرنا چھوڑ دیا ہے کیونکہ ایک گینگ نے انڈسٹری میں ان کے بارے میں جھوٹی افواہیں پھیلائی ہوئی ہیں،” اُنہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ” وہ ڈارک فلمیں کر رہے ہیں کیونکہ ان کے خلاف ایک گینگ کام کر رہا ہے  اور ان کا کیریئر خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔”