اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں توشہ خانہ کیس کیخلاف اپیلوں پر چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہائیکورٹ کا کیس سننا ہمارے نظام کی خوبصورتی ہے،ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے دیں،دیکھیں ہائیکورٹ کیا فیصلہ کرتی ہے،ممکن ہے ہائیکورٹ ریلیف دے دے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں توشہ خانہ کیس کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ نے سماعت کی،دوران سماعت وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دلائل مکمل کرکے آیاہوں،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ کی سانس بھی پھول رہی ہے، ہائیکورٹ اس مسئلہ کو دیکھ رہی ہے،ہائیکورٹ کا کیس سننا ہمارے نظام کی خوبصورتی ہے،ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے دیں، دیکھیں ہائیکورٹ کیا فیصلہ کرتی ہے،ممکن ہے ہائیکورٹ ریلیف دے دے۔









