اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ احد رضا میر غیر معمولی طور پر خوش اخلاق، شائستہ اور شریف آدمی ہیں۔
سارہ خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی تصویر شیئر کی ہےاس میں ان کے پیچھے اداکار احد رضا میر بھی نظر آرہے ہیں۔
اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں بتایا ہے کہ میرے بھائی احد رضا میر کو میری ہر تصویر خراب کرنا پسند ہے۔









