ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان میڈیا کی جانب سے بے تحاشا کوریج کرنے پرفوٹوگرافر پر سیخ پا ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق کبھی مندر میں موجود تو کبھی فلم میں جاندار اداکاری کے سبب موضوع بحث رہنے والی اداکارہ سارہ علی خان ایک بار پھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔لیکن اس بار وجۂ شہرت انکی کوئی فلم نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کلپ ہے جس میں انہیں شدید غصے کی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔انسٹاگرام پیج کی جانب سے سامنے آنے ویڈیو کلپ میں “ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے” کی اداکارہ سارہ علی خان کو سفید لباس زیب تن کیے بالوں میں سفید میچنگ پونی ڈالے تھیٹر میں دیکھا گیا۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں سارہ خان خوشگوار موڈ میں تھیٹر میں موجود تھیں کہ اچانک میڈیا کی بے تحاشا کوریج پر اپنا برداشت کھو بیٹھیں اور وہاں موجود فوٹو گرافرز پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کیمرے بند کرنے کا اشارہ دیتی دکھائی دیں۔ویڈیو سامنے آتے ہی مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے اس عمل پر ملے جلے تبصرے دیکھنے کو ملے۔کوئی اس عمل پر سراہتا ہوا نظر آیا تو کسی نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔









