ملتان میں حضرت بہاالدین ذکریا کے عرس پر شاہ محمود قریشی کے بھائی مرید حسین قریشی نے بھتیجے زین قریشی کو جھاڑ پلادی۔
مزار میں مدیر حسین قریشی کی بھتیجے زین قریشی کو جھاڑ پلانے کی ویڈیو بھی سامنے آئی جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
مرید حسین کو اعتراض تھا کہ زین نے ان کے آنے سے پہلے درگاہ کو غسل دینے کی تقریب کیسے شروع کرادی جب کہ مرید قریشی نے زین کے لیے نازیبا الفاظ کہے اور دربار سے نکل جانے کا کہا جب کہ اس دوران زین قریشی خاموشی سے کھڑے رہے۔
واضح رہے کہ درگاہ کو غسل گدی نشین شاہ محمود قریشی نے دینا تھا لیکن ان کی گرفتاری کے باعث ان کے بیٹے زین قریشی نے غسل دے کر تقریبات کا آغاز کیا۔








