اسلام آباد(وقائع نگار)نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سے وزارت داخلہ میں ملاقات کی ،دونوں وزراء نے ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔
ملاقات میں عام انتخابات کے حوالے سے نگران حکومت کی طرف سے الیکشن کمیشن کی معاونت کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔
دونوں وزراء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ الیکشن کمیشن کی ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کی آئینی ذمہ داری میں مکمل تعاون فراہم کریں گے،
وزارت داخلہ پہنچنے پر نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کا خیر مقدم کیا۔
الیکشن کمیشن کی عام انتخابات کے انعقاد کی آئینی ذمہ داری میں مکمل تعاون فراہم کریں گے، نگران وفاقی وزراء








