لاہور: استحکام پاکستان کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملا قات کی ، جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ کی جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی ۔ ملاقات کے دوران پولیٹکل کونسلرزوئی وئیر، کلارا سٹراندوجھ و ، علی ترین اور عون چوہدری بھی موجود تھے۔
دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسبی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر جہانگیر ترین نے کہا کہ پاک برطانیہ تعلقات تاریخی، ہم ان تعلقات کو باہمی مفاد میں آگے لیکر جائیں گے۔









