سبی(ممتازنیوز) بلوچستان کے ضلع سبی میں موٹر سائیکل حادثے کی تحقیقات کیلئے جانے والے سب انسپکٹر کو پیچھے سے گاڑی نے ٹکر مار دی، حادثے میں سب انسپکٹر موقع پر جاں بحق جبکہ سپاہی زخمی ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق مٹھری کے قریب موٹر سائیکل الٹ گئی، حادثے میں خاتون اور بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔واقعہ کے بعد سب انسپکٹر جائے وقوعہ کا انسپکشن کرنے پہنچے تو پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ٹکر مار دی، واقعے میں سب انسپکٹر جیون خان موقع پر جاں بحق جبکہ سپاہی محبوب زخمی ہوگیا۔واقعے کے بعد سب انسپکٹر کی میت اور زخمیوں کو سول اسپتال سبی منتقل کردیا گیا، زخمی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔
ٹریفک حادثہ کی تحقیقات کیلئے جانے والا سب انسپکٹر گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق








