بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سانحہ جڑانوالہ، پنجاب حکومت نے دس مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے دیں

لاہور: پنجاب حکومت نے سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقات کےلئے دس مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دیدیں،پولیس افسران پرمشتمل جے آئی ٹیزسانحہ جڑانوالہ کے واقعات پرحقائق کاتعین کرکے رپورٹ مرتب کریں گی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جڑانوالہ میں جلاؤ گھیراؤ اورفسادات کی تحقیقات کیلئے دس مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں جڑانوالہ میں سولہ اگست کے واقعات پر درج ہونے والے اکیس مقدمات کی تفتیش اورحقائق سامنے لانے کے لیے شواہد کا تجزیہ کریں گی،تمام جے آئی ٹیز کا ایک ایک کنونئیر اورماتحت افسران مقرر کیے گئے ہیں ۔

جے آئی ٹیز سی ٹی ڈی ، سی آئی اے اورانویسٹی گیشن پولیس افسران پرمشتمل ہیں، تمام ٹیمیں جلد از جلد حقائق سامنے لانے کے علاوہ غفلت اور ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ حکومت کو بھجوائیں گی۔