اسلام آباد(ممتازنیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اقلیتی کمیشن بنانے کے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں اور وڈیوز حقائق پر مبنی نہیں اقلیتوں کے کمیشن کی تشکیل کا بل ختم ہوچکا ہے لہذا کمیشن بننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا یہ بل اچانک آنے کا تاثر بالکل غلط ہے ، بل سپریم کورٹ کے 2015میں کے فیصلے کے نتیجے میں تیار ہوا تھا سپریم کورٹ نے اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے یہ کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا تھایہ بل پی ٹی آئی کی سابق حکومت کے دور میں تیار ہوا تھا یہ بل دو سال سے زائد عرصے سے قومی اسمبلی اورمختلف کمیٹیوں میں زیرغور رہا کمیشن کو اسلامی نظریاتی کونسل کے برابر ادارے کے طورپر کھڑا کرنے کا تاثر درست نہیں اقلیتوں کے لئے یہ کمیشن بھی بچوں، انسانی حقوق کے لئے بننے والے کمشنز کی طرز پرتھا یہ بات بھی درست نہیں کہ اس میں ایسی اقلیتوں کو نمائندگی دی گئی جو اپنی شناخت مخفی رکھنا چاہتی ہیں مجوزہ کمیشن میں دو راسخ العقیدہ مسلمان نمائندے شامل کرنے کی تجویز تھی مسلمان نمائندے شامل کرنے کا مقصد بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔
اقلیتی کمیشن بنانے کے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں اور وڈیوز حقائق پر مبنی نہیں، مریم اورنگزیب








