بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مشہور ماڈل و اداکارہ فضاء علی منگلا جنگلات میں پھنس گئیں

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معرورف  ماڈل واداکارہ فضاء علی منگلا جنگلات میں پھنس گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مشہور ماڈل اداکارہ فضاء علی ویڈیو شوٹنگ کے لیے منگلا میں موجود تھیں،جب خراب موسم ہونے  کے باعث انہیں منگلا جھیل چھوڑ کر جنگل میں پناہ لینی پڑی اور جنگلات میں گم ہوگئیں۔فضاء علی نے مدد کے لیے متعدد دوستوں سے رابطے بھی کئے اور انتہائی پریشانی کی حالت میں ایسا کرتی رہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Real Fiza Ali (@fiza_aali)

فضا علی کا کہنا ہے کہ ساری رات جنگل میں گزاری اور صبح ہونے پر روشنی کی مدد سے راستہ تلاش کیا اور گھر کے لئے سفر کیا۔ اداکارہ دوپہر 3بجےخیر خیریت سے  لاہور واپس پہنچ گئیں۔